بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت ، سپیکر قومی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس جنوری کو جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے لگائے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس مامون الرشید نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست مقامی وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی

کا رول 108نیب اور ملکی قوانین سے متصادم ہے۔ زیر حراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ موجودہ اجلاس میں بجٹ سیشن، یا اہم قانون سازی نہیں تھی۔ سعد رفیق نے نیب اور ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی اسمبلی کا رول 108 کو کالعدم قرار دے۔عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو ملزم اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…