اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، چینی مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا اور ایف آئی اے کے لیے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعرات کو ساڑھے 11 بجے وزیراعظم ہا ئو س میں طلب کر لیا جس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، چئیرمین نیپرا اور ممبران
کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ میں صحت کے شعبے میں فلسطین کے ساتھ معاہدے، وفاقی کابینہ چینی مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا اور ایف آئی اے کے لیے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی منظوری د ی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں موبائل کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کے لیے گرانٹ کی منظوری شامل ہیں اور اسٹیل میل کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔