منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’3ارب ڈالرز امداد ملنے پر اماراتی حکومت کے شکر گزار ہیں‘‘ شاہ محمود کی اس ٹویٹ پر خواجہ آصف نے حد کر دی، ایسا تبصرہ کر دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائیگی، پی ٹی آئی حکومت جل بھن کر رہ گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خواجہ آصف نے حد کر دی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کے اعلان پر ایسا تبصرہ کر دیا کہ جس نے پڑھا اس کی ہنسی چھوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے گزشتہ روز تین ارب روپے کے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا تھا جس کے مطابق

متحدہ عرب امارات تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائے گا جس پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے پیغام جاری کرتے ہوئے دوست اسلامی ملک کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” ہم تین بلین ڈالر کی مالی مدد پر ولی عہد محمد بن زید کے شکرگزار ہیں ،یہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قریبی تعلقات کا واضح ثبوت ہے جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوئے ‘‘۔شاہ محمود کے اس ٹویٹ پر سابق وزیر خارجہ رہنے والے خواجہ آصف میدان میں آگئے اور انہوں نے اس ٹویٹ پر نہایت مضحکہ خیز اور طنزیہ ٹویٹ کر دی۔ ” ہم تین بلین ڈالر کی مالی مدد پر ولی عہد محمد بن زید کے شکرگزار ہیں ،یہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قریبی تعلقات کا واضح ثبوت ہے جو ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوئے ‘‘۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کے ٹویٹ میں لکھے گئے الفاظ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شادی بیاہ کے موقع پر بلائے جانیوالے بھانڈ بخشش ملنے پر ادا کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے دراصل اس ٹویٹ میں حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک جانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں جس پر خواجہ آصف نے آج ٹویٹر کے ذریعے ہی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے ملاقات کیلئے امریکہ میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…