لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 04 جنوری تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے کیس کی سماعت کی۔عابد باکسر نے ایڈووکیٹ آذر لطیف خان کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے۔سماعت کے موقع پر عابد باکسر اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ۔تفتیشی افسر کی جانب سے انکوائری کی
رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عابد باکسر پر جعلسازی، فراڈ کیس، اغوا، متعدد اسلحہ بردار افراد کے ساتھ حراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں اور عابد باکسر کے خلاف متعدد مقدمات میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کر رکھی ہیں ،عابد باکسر کے خلاف متعدد مقدمات میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کر رکھی ہیں ،عابد باکسر پر دفعہ 420،468،471کے تحت مقدمات درج ہیں، تدیگر مقامات میں دفعہ 448،467،365،147،420،471 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔عدالت باکسر کے وکیل نے کیس کے رپورٹ کے متعلق دلائل پیش کیے۔عابد باکسر نے کہا کہ میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جان بوجھ کر میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی، عدالت میرے اوپر تمام قسم کے مقدمات ختم کرتے ہوئے مجھے رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 04 جنوری تک توسیع کر دی۔خیال رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں ایس ایچ او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں،دالت میرے اوپر تمام قسم کے مقدمات ختم کرتے ہوئے مجھے رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 04 جنوری تک توسیع کر دی۔خیال رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں ایس ایچ او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں،اس سے پہلے عابد باکسر کو پانچ مقدمات میں بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا گیا تھا۔