اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام نے افغانستان سے فوجی انخلا کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور آئندہ چند ماہ میںفوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگا ۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق انہیں اس حوالے سے احکامات موصول ہو چکے ہیںاور ابتدائی طور پر تقریباً 7 ہزار فوجیوں کو واپس امریکا بلایا جائے گا۔وزارت دفاع کے کئی حکام نے سی این این کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کا انخلا چاہتے ہیں
اور وہ جنوری یا فروری کے آغاز میں اسٹیٹ آف دی یونین اسپیچ (سینیٹ سے صدارتی خطاب) کے دوران افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کے اعلان کا ارادہ رکھتے ہیں۔ افغانستان میں اس وقت تقریباً 14 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، جس میں سے زیادہ تر نیٹو مشن کے تحت مقامی فوج کی تربیت کے لیے مامور ہیں، واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب گزشتہ روز ہی امریکی صدر نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا ہے۔