جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اختر مینگل کون ہیں؟ چاغی کے پہاڑوں میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد اچانک نواز شریف نےان کی بلوچستان میں حکومت کیوں ختم کی تھی؟ معروف صحافی حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیب کے ملزم شہباز شریف کے تو پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے مگر وہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں کر رہے ، حکومتی اتحادی اختر مینگل نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر ایسا کیا سچ بول دیا کہ حکومت پیچ و تاب کھا کررہ گئی، حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے

معروف صحافی ، تجزیہ کار، کالم نگار حامد میر اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان عمران خان کے ایک اتحادی کی تقریر کے دوران بار بار ڈیسک بجا رہےتھے اور تحریک انصاف کے وزراء بے بسی کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ میری نظروں کے سامنے ماضی کے بہت سے واقعات کی فلم چلنے لگی اور یہ محسوس ہونے لگا کہ مسلم لیگ (ن) والے ڈیسک نہیں بجا رہے بلکہ اپنا سر پیٹ رہے ہیں اور منہ بھی نوچ رہے ہیں ۔قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی اکثریت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چار ووٹوں پر قائم ہے ۔ اس پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا لیکن کابینہ میں شمولیت سے معذرت کی اور کہا کہ وہ ان وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کریں گے جو تحریک انصاف نے ایک تحریری معاہدے کی صورت میں بی این پی (مینگل) کے ساتھ کئے اور تحریری معاہدے کے چھ نکات میں لاپتہ افراد کی بازیابی بھی شامل ہے۔1998ء میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا تو بلوچستان کے وزیراعلیٰ اختر مینگل کو ان دھماکوں سے بے خبر رکھا گیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے یہ شکوہ کیا کہ جس صوبے کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا گیا اس صوبے کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینا کیوں ضروری نہ سمجھا گیا؟ بجائے کہ یہ شکوہ پیار محبت سے دور کیا جاتا

وزیر اعظم نواز شریف نے اختر مینگل کو گستاخی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا اور پیغام بھجوایا کہ وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دو ورنہ تمہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹا دیا جائے گا۔ اختر مینگل نے بمشکل ڈیڑھ سال بھی وزارت اعلیٰ میں پورا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے جوڑ توڑ کے ذریعہ حکومت بچانے کی بجائے حکومت چھوڑ دی۔گزشتہ جمعہ کی دوپہر اختر مینگل قومی اسمبلی میں تقریر

کیلئے کھڑے ہوئے تو میرا خیال تھا کہ ایک دفعہ پھر وہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کریں گے لیکن جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ڈیسک بجانے والوں میں سب سے آگے تھے ۔اختر مینگل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے

کہ یہ پارلیمنٹ ہےکوئی مغلیہ دربار تو نہیں اس پارلیمنٹ کے قواعدوضوابط کے مطابق آپ کو فوری طور پر خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا چاہئے۔ایک دن پہلے جب شہباز شریف نے یہ مطالبہ کیا تھا تو اسد قیصر نے ایوان کو بتایا تھا کہ وہ وزارت قانون سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں لیکن ان کا یہ صلاح مشورہ بہت لمبا ہو چکا تھا۔ اختر مینگل کو اطلاع مل چکی تھی کہ اسد قیصر کو

خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔حکومت چاہتی تھی کہ شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا سربراہ قبول کرکے اس نے جو خاک چاٹی ہے اور ہذیمت اٹھائی ہے وہ خواجہ سعد رفیق کے ایوان میں آنے سے مزید نہ بڑھ جائے۔اختر مینگل کا خیال تھا کہ اسپیکر صاحب نیب کے ایک ملزم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر چکے ہیں اب نیب کے

دوسرے ملزم خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں کوئی قانونی پیچیدگی نہیں ہے اور یہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے حکومت کو نقصان نہیں بلکہ سیاسی فائدہ ہو گا۔ پارلیمنٹ کی راہداریوں میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ رواں اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونگے اور شاید اسی لئے اختر مینگل نے وہ سچ بولنے کا فیصلہ کیا جس کی حکومت

توقع نہیں کر رہی تھی۔ اختر مینگل نے ایسا ہی ایک سچ 1998ء میں بولا تھا اس وقت نواز شریف وزیر اعظم اور اختر مینگل وزیر اعلیٰ بلوچستان تھے ۔1998ء میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا تو بلوچستان کے وزیراعلیٰ اختر مینگل کو ان دھماکوں سے بے خبر رکھا گیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے یہ شکوہ کیا کہ جس صوبے کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا گیا

اس صوبے کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینا کیوں ضروری نہ سمجھا گیا؟ بجائے کہ یہ شکوہ پیار محبت سے دور کیا جاتا وزیر اعظم نواز شریف نے اختر مینگل کو گستاخی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا اور پیغام بھجوایا کہ وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دو ورنہ تمہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹا دیا جائے گا۔ اختر مینگل نے بمشکل ڈیڑھ سال بھی وزارت اعلیٰ میں پورا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے

جوڑ توڑ کے ذریعہ حکومت بچانے کی بجائے حکومت چھوڑ دی۔اختر مینگل کے والد سردار عطاء اللہ مینگل بھی 1972ء میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔یہ وہ حکومت تھی جس نے آتے ہی اردو کو صوبے کی سرکاری زبان بنانے کا اعلان کیا لیکن صرف نو ماہ کے بعد وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے سردار عطاء اللہ مینگل کی حکومت کو برطرف کر دیا اور کچھ عرصے کے بعد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو بلوچستان کی سرکاری زبان بنانے والی جماعت نیشنل عوامی پارٹی ( نیپ) پر پابندی لگا دی ۔ نیپ پر پابندی نہ لگتی تو یہ آج بھی ایک وفاقی جماعت ہوتی لیکن ایک وفاقی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش میں بہت سی علاقائی اور صوبائی جماعتیں پیدا کر دی گئیں۔آج اس کالعدم نیپ کا ایک حصہ بی این پی (مینگل) ہے، ایک حصہ اے این پی ہے، ایک حصہ نیشنل پارٹی ہے،

کچھ لوگوں نے سوشلسٹ پارٹی بنالی، کوئی عوامی ورکرز پارٹی میں ہیں، کوئی علیحدگی پسند بن گیا کوئی عسکریت پسند بن گیا۔وفاق کو کمزور کرنے کی ذمہ داری صرف کسی ایک ڈکٹیٹر یا ایک سیاست دان پر عائد نہیں ہوتی ریاست کے تمام اداروں نے مل کر وفاق کو کمزور کیا ہے ۔ آپ اختر مینگل کو بطور ایک مثال دیکھ لیں۔ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہونے والی

زیادتیوں میں صرف ایک ادارہ اور ایک پارٹی ملوث نہیں ۔ جس کسی کو بھی طاقت اور اختیار ملا وہ ظلم و زیادتی میں برابر کا شریک تھا ۔کچھ لوگ پوچھتے ہیں یہ اختر مینگل کو لاپتہ افراد کی اتنی تکلیف کیوں ہے؟ اس کا بھائی تو ریاست کیخلاف برسر پیکار ہے ۔میں جواب میں پوچھتا ہوں تمہیں وہ بھائی تو یاد ہے جو ریاست کا باغی بن گیا وہ بھائی کیوں یاد نہیں جو ریاست نے 1976ء میں

غائب کیا اور آج تک اس کا سراغ نہیں ملا۔پہلے بھی لکھ چکا ہوں پھر لکھ رہا ہوں جب سردار عطاء اللہ مینگل کی منتخب حکومت کو برطرف کیا گیا تو بلوچستان میں شورش نے جنم لیا۔اس شورش کو ختم کرنے کیلئے سردار عطاء اللہ مینگل کے برخوردار اسد اللہ مینگل کو کراچی میں بلخ شیر مزاری کے گھر سے اغواء کر لیا گیا۔ جب وزیر اعظم بھٹو نے آرمی چیف جنرل ٹکا خان سے

پوچھا کہ اسد اللہ مینگل کدھر گیا تو جنرل ٹکا خان نے کہا کہ وہ گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا تھا اسے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان کہیں دفن کر دیا گیا اب تو لاش کا بھی پتہ نہیں آپ خاموشی اختیار کریں ہم کہہ دیں گے وہ افغانستان بھاگ گیا۔ بھٹو صاحب خاموش ہو گئے لیکن جب گرفتار ہو کر جیل پہنچے تو اپنی کتاب ’’افواہ اور حقیقت‘‘ میں ساری کہانی کھول دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…