پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت کے پہلے 100دنوں کے دوران کرپشن میں ریکارڈ اضافہ آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی کے کونسے بڑے سیکنڈلز سامنے آنیوالے ہیں کہ لوگ ماضی کو بھول جائینگے،بڑا انکشاف کردیا گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 5 سال کے دوران  اتنے تبادلے نہیں ہوئے جتنے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے 3ماہ میں کئے ہیں ۔انہوں نے گڈ گورننس کو بیڈ گورننس میں بدل دیا ہے ۔لاہور کی ڈی سی او شمائلہ سعید جسے خاتون اول کی قریبی سہیلی کی بناء پر لگایا گیا ہے ۔

اس بیچاری کو کام کرنے کا پتہ ہی نہیں۔اس کے بارے میں اتنی شکایات ہیں کہ میں بتا ہی نہیں سکتا۔ ہم چاہتے ہیں حکومت چلے ۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک انتہائی غریب شخص تھا ۔اس کے پاس ایک پرائز بانڈ تھا ۔ ایک دن وہ درخت کے نیچے کھڑا ہو کر دعا کر رہا تھا کہ یا اللہ میرا پرائز بانڈ نکال دے ،حالات بہت خراب ہیں ۔ اسی اثنا میں جیب تراش نے اس کی جیب کاٹ لی ۔جب وہ گھر پہنچا تو اس کو علم ہو تا ہے کہ اس کی جیب کٹ چکی ہے ۔وہ پھر اسی مقام پر جاتا ہے اور کہتا ہے کہ اس نے دعا مانگی تھی کہ پرائز بانڈ نکل آئے لیکن اس کی تو جیب ہی کٹ گئی ۔۔۔۔100 دن میں بجلی ،گیس ،پٹرولیم قیمتیں مہنگی ہوگئیں،کیونکہ یہ تین چیزیں مہنگی ہوتی ہیں تو باقی چیزیں بھی مہنگی ہو جاتی ہیں تو میراخیال ہے وزیر اعظم عمران خان کو کچھ کرنا چاہئے۔میری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم تک حقائق پہنچنے ہی نہیں دئیے جا رہے ۔ان کے گرد خاص لوگوں کا ٹولہ ہے ۔عمران خان 10سال سے کہتے رہے کہ روزانہ 10سے 12ارب کی کرپشن ہوتی ہے ۔اب وہ اقتدار میں ہیں ،بتائیں اب تک انہوں نے کتنی کرپشن کو روکا ہے ۔کرپشن تواور زیادہ ہوئی ہے ۔ اورآنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے اتنے بڑے سیکنڈل سامنے آئیں گے کہ آپ ماضی کو بھول جائینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…