کراچی (این این آئی) سندھ سابق صوبائی وزیر داخلہ اور خوابوں کے بادشاہ منظور حسین وسان نے اپوزیشن اور وزیراعظم کے لیے برا خواب دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ 2019کا سال اپوزیشن اور 2020ء کا سال عمران خان کے لیے اچھا نہیں دیکھ رہا۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ کراچی سے ویڈیو بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت اپوزیشن کی ہے پر سال 2019میں پکڑ دھکڑ ہوگی، خان صاحب بھی خوش نہ ہوں دوہزار بیس ان کے لیے
بھی اچھا نظر نہیں آرہا۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے لیے سال 2020 اچھا نہیں ہوگا، سال دو ہزار بیس میں الیکشن بھی ہوسکتے ہیں، مرغیاں اور بھینسیں فروخت کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس آئیں میں ترامیم کیلئے اکثریت نہیں ہے، صدارتی آرڈیننس لانے کا مقصد منی مارشلا لانے کا پلان ہے،پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کہ مسائل حل کر سکتی ہے۔