منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بڑی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں اپنے نام کرانے کیلئے کتنے دن کی مہلت دیدی گئی؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)صوبائی دارالحکومت میں دس لاکھ گاڑیاں، موٹر سائیکل اور رکشہ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اوپن لیٹر پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے اوپن لیٹر پر ٹرانسپورٹ چلانے والوں کو دس روز کی مہلت دے دی جس کے بعد انہیں سسٹم میں بلاک کرکے رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔شہر بھر میں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی وجہ سے سیف سٹی اتھارٹی کو ای چلان میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد گاڑیاں، 5 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل اور رکشہ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔ ٹرانسفر نہ کرانے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو لاکھوں روپے کے ریونیو سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔سوا لاکھ سے زائد گاڑیاں بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام پر ہیں جن کی مدت پوری ہونے کے باوجود وہ شہریوں کے نام نہیں کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…