اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو نوٹس جاری کردیے،چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثا قب نثار کی سربراہی میں جمعرات کو سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہو ئی ، عدالت نے دبئی میں جائیداد رکھنے والے 20 افراد کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے
خلاف کیا کارروائی ہورہی ہے، جو 20 افراد ایف بی آر میں پیش ہوئے ان کی رپورٹ کیا ہے اور ایف بی آر اب تک کی اپنی کارکردگی بتائے،چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیس لٹکانا چاہتے ہیں، عدالت نے آپ کو آڈٹ کرانے کا نہیں کہا تھا۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا اسپیشل کمیٹی کی رپورٹ کدھر ہے۔اعلی عدالت نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 3 روز میں شوکاز کا جواب دیں۔