اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا افغانستان میں امن کیلئے خط خوش آئند ہے، افغانستان میں مصالحت ہی امن کیلئے حل ہے، امریکی نمائندے زلمے خلیل نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مل کر چلنا چاہتا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مل کر
چلنا چاہتا ہے،امریکہ افغانستان میں سیاسی حل چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کو ترجیح سمجھا، افغانستان میں مصالحت ہی امن کیلئے حل ہے، خطے میں امن کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہوں، امریکی صدر کا افغانستان میں امن کیلئے خط خوش آئند ہے۔واضح رہیکہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔