کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں نیب افسران کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات سے متعلق درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ نیب حکام کے خلاف سنگین الزامات ہیں،کیس ختم نہیں کرسکتے،عدالت کیس کو سرکاری مدعیت میں چلا گی، کرپشن الزامات کی تحقیقات کرائیں گے،چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سکھر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے نیب حکام سے جواب طلب کرلیا ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیاض قریشی کو خلاف ضابطہ نیب کراچی میں 3 سال بطور
ایڈیشنل ڈائریکٹرتعینات کیا گیا ،سپریم کورٹ کی کمیٹی نے بھی فیاض قریشی کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا ،فیاض قریشی نے نیب میں تعیناتی کے بعد اربوں روپوں کے اثاثے بنائے ،فیاض قریشی نے کلفٹن کراچی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فلیٹ خریدا ،2009 میں فلیٹ کی قیمت 1کروڑ 50 لاکھ سے ذائد تھی مگر رجسٹری میں رقم 10 لاکھ روپے ظاہر کی گئی،فیا ض قریشی نے خلاف ضابطہ سرکاری فلیٹ الاٹ کرایا ، معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،فیاض قریشی کا سکھرمیں نجی بینک میں فارن کرنسی اکاونٹ ہے۔