پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سوتیلی ماں بازوئوں پر کٹ لگاتی رہی، باپ اور چچا نے گلے پر چھری پھیر دی ،سرگودھا میں عامل کے کہنے پر ذبح ہونیوالی ڈیڑھ سالہ بچی سویراکے قتل میں رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(نیوز ڈیسک )شہر کے علاقہ اعظم پارک میں عامل کے کہنے پر قتل ہونے والی ڈیرہ سالہ بچی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس نے مقتولہ کی ماں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں پولیس نے بچی کے باپ اور چچا اور دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق شہر کے علاقہ اربن ایریا کی اعظم پارک میں مظاہرہ رسول نے کچھ عرصہ عامل

کے کہنے پر ڈیڑھ سالہ سویرا کے جسم اور بازوں پر کٹ لگائے تو خوفزدہ ماں سندس بی بی بچی سویرا کو لے کر میکے چلی گئی تو مظاہر رسول اسے زبردستی اسے گھر لے آیا اور بیوی کو طلاق دے دی۔گزشتہ صبح سنگدل باپ اور چچا مبشر رسول وغیرہ نے دولت کے لالچ میں عامل کے کہنے پر بچی کے گلے پر چھری چلائی اور تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو لے آئے جہاں عملہ نے واقعہ کی پولیس کو اطلاع کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کرتے ہوئے والد،چچا اور دوخواتین کو حراست میں لے لیا.ابتدائی تفتیش میں بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ رات گئے جنات نے بچی کا گلہ کاٹ کر مار دیا. تاہم ابھی وہ عامل کو صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔پولیس تھانہ اربن ایریا نے ڈیڑھ سالہ مقتولہ سویرا کی ماں سندس بی بی کی مدعیت میں مظاہرہ رسول اس کے بھائیوں مبشر، منظر،ابوبکر ان کی ماں زاہدہ بی بی ، مبشر کی بیوی سائرہ بی بی اور تین نا معلوم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے پہلے مقتولہ کے بازوں پر کٹ لگائے گئے تھے۔ پولیس تھانہ اربن ایریا مصروف تفتیش ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزمان جنات پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں لیکن پولیس نے اس پر یقین کی بجائے اصل حقائق کو جاننے کے لئے تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے جو تمام حالات و واقعات اور پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں حقیقت کا پردہ چاک کرے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…