جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے لاہور پہنچتے ہی فوری طور پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بلا کر ایسا کیا کہا کہ وہ بھی پریشان ہو گئے؟ عثمان بزدار کا ردعمل کیا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کار حبیب اکرم نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لاہور میں گورنر ہاؤس خالی کروانے کا ذہن بنا کر آئے تھے، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بلا کر کہا کہ فوری طور پر گورنر ہاؤس خالی کر دیں اور جہاں مرضی اپنا دفتر بنائیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وہاں پر موجود تھے

انہوں نے گورنر پنجاب کی سائیڈ لیتے ہوئے وزیراعظم کو فی الحال گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے پر راضی کر لیا۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور کو کہا کہ جہاں مرضی دفتر بنائیں اور گورنر ہاؤس خالی کر دیں تو گورنر پنجاب اس وقت سناٹے میں آ گئے تھے۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے پاس گورنر پنجاب کو رکھنے کی جگہ نہیں ہے اس لیے آپ فوری طور گورنر ہاؤس خالی نہ کروائیں، ہم کہاں کہاں اپنا گورنر لیے پھرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا ہوا ہے لیکن اس کے بعد گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا فیصلہ ہوا۔ دوسری جانب گورنر ہا ؤس لاہور کی دیواریں گرانے کیلئے انتظامیہ نے جنگلے اتارنے کے پہلے مر حلہ کا آغاز کردیا‘گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔اتوار کے روز گور نر ہاؤس کی انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں گورنر ہا ؤس لاہور کے گرد دیواریں گرانے کا عمل شروع کر دیا ہے جسکے لیے پہلے مر حلہ میں الحمرا کے سامنے مال روڈ پر دیواریں گرانے اور جنگلے اتارنے کا عمل شروع ہو چکا ہے گورنرہاوس دیوار مسمار کرکے حفاظتی جنگلا لگایا جائے گاجبکہ گورنر ہا ؤس لاہور کی دیوار گرانے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے

ہماری پارٹی اورقیادت نے گورنر ہاس کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا ہم نے گورنر ہا ؤس کے دروازے بھی عوام کے لیے کھولنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے گورنر ہا ؤس کے بارے قائم کمیٹی اپنی تجاویز عمران خان کو پیش کرے گی ایک پلان اور حکمت عملی کے تحت گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی جائیں گی دیوار کی جگہ حفاظتی جنگلہ لگایا جائے گاگورنر ہا ؤس کی عمارت گرانے کا تاثر غلط ہے عجائب گھر بنانا ہے یا گیلری حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…