منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق وزیر خزانہ کو برطانیہ سے پاکستان لانے کے لئے کوششیں تیز،پاکستان معاہدے کے تحت اسحاق ڈار کو برطانیہ سے مانگ لیا 

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان کو مطلوب سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں‘ انٹرپول کی طرف سے سابق وزیر خزانہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے انکار پر پاکستان نے باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کی روشنی میں اسحاق ڈار کو برطانیہ سے مانگ لیا ہے

اور برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان سے مانگی گئی دستاویزات اور تحریری سوالنامے کا جواب تیار کرلیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں برطانیہ کو ارسال کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے سینیٹر اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کی گئی تھی تاہم وزارت داخلہ کی منظوری سے ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے جو خط لکھا تھا اس پر انٹروپول نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ انٹرپول سیاسی نوعیت کے کیسوں میں ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرتا جس پر حکومت پاکستان نے سینیٹر اسحاق ڈار کو باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کی روشنی میں برطانیہ سے مانگا تھا اور کہا تھا کہ ملزم پاکستان کے حوالے کیا جائے جس پر برطانیہ نے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کچھ دستاویزی شواہد اور ایک تحریری سوال نامہ دیا تھا جس کا جواب تیار کیا جارہا ہے اور آئندہ چند روز میں برطانیہ کی طرف سے مانگی گئی دستاویزات اور سوال نامے کا جواب دیدیا جائے تاکہ ملزم کو برطانیہ سے گرفتار کرکے پاکستان لایا جاسکے۔  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان کو مطلوب سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں‘ انٹرپول کی طرف سے سابق وزیر خزانہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے انکار پر پاکستان نے باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کی روشنی میں اسحاق ڈار کو برطانیہ سے مانگ لیا ہے اور برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان سے مانگی گئی دستاویزات اور تحریری سوالنامے کا جواب تیار کرلیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں برطانیہ کو ارسال کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…