پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئین فوج کو سیاست سے منع کرتاہے ،ملک میں جوحکومت چل رہی ہے وہ آئینی نہیں ،محمود خان اچکزئی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام قوتوں کو ملکر جمہوری پاکستان کیلئے سوچناہوگا ملک میں سیاست کاحق صرف سیاست دانوں کو ہے اوروں کونہیں آئین فوج کو سیاست سے منع کرتاہے فوج کی ہر ضرورت پوری کرنا عوام کا فرض ہے،ملک میں جوحکومت چل رہی ہے وہ آئینی نہیں وہ دوسروں کی پشت پناہی سے چل رہی ہے پاکستان میں پشتون بلوچ سندھی سرائیکی اور پنجابی کو انکے وسائل پر اختیار دیاجائے ملک میں تمام اقوام کے حقوق کی ضمانت ہونی چاہیے۔

ملک میں پشتون کی جان مال اور عزت کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے سب کو انکی مادری زبان میں پڑھایاجائے اپنے مادروطن کی حفاظت کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام برصغیر پاک و ہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم رہنماشہید خان عبدالصمد خان اچکزئی کی 45ویں برسی کے سلسلے میں صاد ق شہید فٹ بال گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم خان شہید کی برسی اس حالات میں منارہے کہ ہر طرف پشتونوں کا خون بہہ رہا ہے انکے خون کی کوئی قیمت نہیں ہے پشتون کو چار جرگوں کی ضرورت ہے ایک جرگہ جنوبی پشتونخواہ، دوسرا پورے پاکستان میں جس سارے سیاسی پارٹیوں کے لوگ شریک ہوں تیسرا جرگہ جمہوری قوتوں کا ہوں چوتھا جرگہ جس میں سارے دنیا کے پشتون شامل ہوں اس جرگہ کامقصد یہ ہوگا کہ ہم کتابوں اور علمی طور پر دنیا کو ثابت کرکے دیں گے کہ ہم دہشت گرد اور فرقہ پرست نہیں ہے ہم سب کی قدر کرتے ہیں دنیا ہماری قدر کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو گیم کھیلی جارہی ہے اس کھیل کا محور پشتون وطن ہے اور پشتون وطن وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے اور اسے لوٹنا چاہتے ہے ہم کسی سے خیرات زکواۃ نہیں چاہتے ہیں رب نے ہمیں جو زمین دی ہے اس پر پہلا حق ہمارا ہے ہم پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہے یہ ہمارا مسکن اور مدفن ہے یہ مختلف قوموں کی فیڈریشن ہے یہاں کوئی آقا نہیں ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا

یہاں سب برابر ہونگے اور سب کو یہ ضمانت دینی ہوگی کہ ہر ایک کو اپنے وسائل پر پہلا حق ان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست سیاسی لوگوں کا کام ہے پاکستان کا آئین فوج کو سیاست میں حصہ لینے سے منع کرتا ہے جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کیلئے آئین میں سزا بہت سخت ہے جب اللہ تعالیٰ زبانوں پر تالے نہیں لگتا تو آپ بھی ہمیں پشتو لکھنے اور بولنے سے نہیں رک سکتے ہم چاہتے ہے کہ یہاں لسانی بنیادوں پر صوبے قائم ہو ں چترال سے لیکر بولان تک ایک پشتون صوبہ ہوگا اور یہ ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ

ہم پاک فوج میں بھی اپنا حصہ مانگتے ہے ہم چاہتے ہے کہ پشتون جنرل اور کرنل ہوں ہمارے 80 وکیل دھماکے میں مار دیں دھماکوں سے ملک نہیں چلتے پاکستان بچانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہو اور عدل اور انصاف ہو ساری دنیا افغانستان کی قرضدار ہے ہم اشرف غنی اور طالبان سے اپیل کرتے ہے کہ آجائیں بیٹھ کر بات کریں افغانستان میں بات چیت تب کامیاب ہوگی جب افغان آپس میں بیٹھ کر بات کریں ہم ویٹوپاور سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ لوگ افغانستان کے جنگ میں شامل رہے ہے اب اپ لوگ افغانستان کے ہمسایوں کو رک لو کہ

وہ افغانستان میں مدخلت بند کریں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد اچکزئی غلامی، پشتون قوم کی تقسیم اور نفرت کے خلاف تھے خان شہید پشتون قوم کی وحدت چاہتے تھے خان شہید کی برسی ہم اس حالات میں منارہے ہے کہ پاکستان میں سولین مارشل لاء اسٹبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی صورت میں نفاذ کیا ہے میڈیا پر سلف سنسر شپ نافذ ہے آپریشن کلین آپ جمہوریت اور پشتون کے خلاف شروع کیا گیا ہے ہم نے ایوب، ضیاء اور مشرف مارشل کو ناکام بنایا ہے

ہم اس سویلین مارشل کو بھی ناکام بنائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ پشتونخواہ میپ منفی ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں ہے سو دن کیا اگر اس حکومت کو ہزار دن بھی دیں پھر بھی ناکام حکومت ہے مہنگائی بڑھ گئی ہے ہم ایسا نیا پاکستان چاہتے ہے جس میں پشتون کو حق ملے، اسٹبلشمنٹ کا سیاست میں کردار نہ ہواس صوبے کے معدنیات پر صوبے کا حق ہے اور کسی کا حق ہم نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ صرف پنجاب کے چیف جسٹس نہیں ہیں آپ کہتے ہیں کہ پنجاب میں تیس سال کے بعد پانی ختم ہوجائے گا لیکن بلوچستان میں پانی ختم ہوگیا

جمع شدہ دس ارب روپے ہمیں دیں تاکہ ہم بلوچستان میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے کام کریں سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وان نے کہاکہ خان شہید نے ملک میں ایک آدمی ایک ووٹ کا حق دلوایالک میں پارلیمنٹ کو کمزور کیا جارہا ہے ملک میں پشتونوں کی توہین کی جارہی ہے مصنوعی طریقے سے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں آج ملک میں جو حالات ہیں وہ ٹھیک نہیں 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خلاف سازشیں جارہی ہیں تمام صورحال کی خرابی کی وجہ غلط پالیساں ہیں سابق صوبائی وزیر نواب ایاز جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ملک میں میڈیا بھی آزاد نہیں پارلیمنٹ اور میڈیا دباو کا شکار ہیں کراچی میں پشتونوں کی املاک تباہ کرکے بے روزگار کردیا گیا ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن صرف پشتون علاقوں میں کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پشتونوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں پشتون مخالف قوتوں کے ارادے خطرناک ہیں جلسے سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ بابت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہ خان شہید نے پشتونوں کو شناخت دینے کیلئے قربانیان دیں پشتوں عوام آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں پشتونوں کو انکے حقوق دینا ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں پشتونوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے انکی نمائندگی نہیں کررہے ۔روف لالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید نے نازک حالات میں پشتونوں کی رہنمائی کی تھی عبدالصمدخان شہید نے برصغیر میں فرنگی سے نجات کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخاب کے بعد پشتونوں کو نمائندگی سے محروم کیا گیا ملک می سیاسی بحران اور منگائی عروج پر ہے برصغیر پاک وہند کے عظیم رہنما خان شہید کی خدمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔جلسے سے ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر اقبال کاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خان شہید اس خطے کے پہلے شہید رہنما تھے آج ملک بھر میں پشتون حقوق پر بات کرنے پہ قدغن ہے،جلسے سے رضا محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید اپنی محنت سے علم کی محراج پر پہنچے تھے خان شہید نے انگریز حکمرانوں کی غلامی کے خلاف شعور دیاانگریز سامراج کے خلاف سب سے زیادہ قربانیان پشتونوں نے دیں قربانیوں اور الگ وطن ملنے کے باوجود پشتون اپنی شناخت سے محروم ہیں خان شہید نے ملک میں پشتونوں کی ایک وحدت کی بات کی ون یونٹ کے خاتمے کیلئے خان شہید نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں خان شہید نے پشتونوں کی تقسیم روکنے کیلئے شہادت دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی برابری اور متحدہ پشتون صوبے کا قیام ناگزیر ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…