اسلام آباد( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا گگلی والا بیان بھارتی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تھا، ہم سکھوں کے جذبات کا بے حد احترام کرتے ہیں۔کرتارپور راہداری کے فیصلے پر نیک نیتی سے عملدرآمد ہوگا ۔ حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور تنازعات پیدا کرنے کی کوشش سے اس میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔ اتوار کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا گگلی والا بیان
بھارتی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تھا۔ میرے تبصرے کو سکھوں کے جذبات سے جوڑنے کا مقصد جان بوجھ کر گمراہ کرنا ہے۔ ہم سکھ برادری کے جذبات کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا تنازعات پیدا کرنے کی کوشش سے ان میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ سکھ بھائیوں کی طویل عرصے کی خواہشات کے پیش نظر کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا۔ کرتار پور راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ نیک نیتی سے کیاگیا۔ اس فیصلے پر اچھی نیت سے عملدرآمد ہوگا۔