جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بگڑے ملازمین کی عادت سدھارنے کا فیصلہ،3 بار وارننگ کے بعد وقت کی پابندی نہ کرنیوالوں کیخلاف کیا کارروائی کی جائیگی؟سخت سزا کا اعلان کردیا گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) پی آئی اے ملازمین کے لیے ڈیوٹی کے لئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے علم میں یہ بات آنے پر کہ پی آئی اے کے ملازمین ڈیوٹی پر بہت تاخیر سے آتے ہیں یا آکر فوری غائب ہو جاتے ہیں پر تمام ملازمین اور افسران کو وقت پر آفس پہنچنے کی ہدایت کی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لئے قومی ائیر لائن میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹائم مینجمنٹ سسٹم(ٹی ایم ایس)

پر لگانے کا حکم دے دیا۔ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9 بجے سے شام پانچ بجکر تیس منٹ کر دیئے گئے۔ پی آئی اے اسٹاف 3 دن تاخیر سے آئے گا تو ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی ، جس کا سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق قومی ائیرلائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کو تین بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ جات کے سربراہ ملازمین کی 30 روزہ حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو پیش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…