چیئرمین ایف بی آر معاملہ گول کرنے کے چکر میں وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد سے متعلق چیف جسٹس نےکیا بڑا حکم جاری کر دیا؟

30  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس نے ایف بی آر کو وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںبنچ نے آج پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی۔ سماعت کے\

دوران وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا عدالت میں ذکر آیا تو چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا کہ کیا لیمہ خان کی بھی بیرون ملک کوئی جائیداد ہے جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا ابھی تک اس متعلق باضابطہ کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا اگر علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم کی جائیداد ظاہر کی تو وہ معاملہ خفیہ ہے، اگر عدالت حکم کرے تو ایمنسٹی اسکیم کا ریکارڈ پیش کردیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا ‘کیا علیمہ خان کی دبئی میں کوئی جائیداد ہے یا انہوں نے ایمنسٹی اسکیم میں بیرونی ملک جائیداد ظاہر کی، اس سے متعلق معاملہ اتنے دنوں سے ہائی لائٹ ہورہا ہے۔اس موقع پر ممبر اِن لینڈ ریونیو نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی بیرون ملک میں جائیداد ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ‘ایمنسٹی کلیم کرنے کیلئے بیرون ملک جائیداد کو تسلیم کیا جاتا ہے، ہمیں آپ یہ بات کیوں نہیں بتا رہے، چیف جسٹس آپ سے پوچھ رہے ہیں۔جس پر ممبر ان لینڈ ریونیو نے کہا میں خفیہ معلومات کی بات کررہا تھا جس پر چیف جسٹس نے مکالمے کے دوران کہا کیا علیمہ خان والی جائیداد آپ کے نام ہے، کیا یہ آپ کی جائیداد ہے اور آپ کیوں بار بار خفیہ پراپرٹی کی بات کررہے ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہمیں علیمہ خان کی جائیداد کی سربمہر تفصیلات فراہم کریں، ہم خود تمام تفصیلات کا جائزہ لیں گے جب کہ عدالت نے علیمہ خان کے ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…