منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی اہم ملکوں میں سکھ اہم عہدوں پر فائز،کینیڈا کے وزیر دفاع بھی سکھ ۔۔! کرتارپور راہداری کھولنے سے کیا فرق پڑے گا؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما،سابق وزیر خارجہ اور پاک بھارت تعلقات کے ماہر خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے فوری طور پر کسی بڑے بریک تھرو کا کوئی امکان نہیں تاہم انسانی ہمدردی کے اس بڑے اقدام سے پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر تاثر میں بہتری آئے گی۔

جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ سکھ برادری اپنی محدود عددی قوت کے باوجود ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے،برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی اہم ملکوں میں سکھ اہم عہدوں پر فائز ہیں،کینیڈا کے وزیر دفاع سکھ ہیں اور برطانیہ میں سکھ ارکان پارلیمنٹ ہیں،اس لیے کرتار پور راہداری کھولنے کے اس اقدام سے پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر تاثر میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان میں سارک اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ بلا جواز اور غلط ہے،پاک بھارت تعلقات میں بہتری ہندوستان میں ہونے والے انتخابات کے بعد ہی ہو سکتی ہے کیونکہ کیونکہ بھارت میں بعض سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے امن کی آوازوں کو کمزور کر کے نفرتوں کو پروان چڑھا کر سیاسی فائدے حاصل کرنے کی جو روش اپنائی گئی تھی اب اس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود پاک بھارت تعلقات ضرور بہتر ہوں گے۔  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما،سابق وزیر خارجہ اور پاک بھارت تعلقات کے ماہر خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے فوری طور پر کسی بڑے بریک تھرو کا کوئی امکان نہیں تاہم انسانی ہمدردی کے اس بڑے اقدام سے پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر تاثر میں بہتری آئے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…