لندن (نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قوم کو انصاف کی توقع رکھنی چاہیے ٗ احتساب کے معاملے پر بلاتفریق کارروائی ہوگی اور انصاف کے تمام تقاضے ملحوظ خاطر رکھے جائیں گے ٗ فنڈز کے ساتھ ڈیم نہیں بنتے ہمیں حکمت عملی اپنانا ہوگی، چندے سے بڑی رقم جمع نہیں کر سکتے دیگر ذرائع بھی تلاش کرنا ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو اصل میں وطن سے عشق ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی کمی اور بڑھتی آبادی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے جو سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت ہے، پاکستان میں لیڈر شپ اور انصاف کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔