اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

100دن میں صرف ’’علیمہ باجی ‘‘کی چوری اورمنی لانڈرنگ پکڑی گئی، جبکہ وزیراعظم اونٹ پربیٹھ کرسعودی عرب گئے اور۔۔! اہم سیاسی شخصیت کا ایسا تبصرہ کہ کھلاڑیوں کو آگ ہی لگ گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب تحریک انصاف کے سودن کی حکومت کو سویوٹرنز اور سو جھوٹ کی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس اور ناکام حکومت ہمارے دور کے منصوبہ جات کو اب اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ قوم کے سامنے ایک اور جھوٹ بول کر ایک اور یوٹرن لے سکے۔ پی ٹی آئی حکومت کے اولین سودن مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہاکہ 148عمران خان صاحب

آپ کب علیمہ باجی کی چوری کے اعتراف کا ٹویٹ کریں گے؟ عمران خان صاحب کب علمیہ باجی کا چوری کیا ہوا مال پاکستان واپس لائیں گے؟ سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ سودن کا تہلکہ خیز اور تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن عوام کے سامنے عیاں ہونے لگا ہے۔ سو دن میں سو تاریخی جھوٹ اور سو یوٹرن کی قسط قوم کے سامنے آنے والی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے منصوبہ جات کو پی ٹی آئی اپنی حکومت کی کامیابی دکھانے کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ حکومت کا دامن عوام اور قوم کی خدمت سے خالی تھا، ہے اور رہے گا کیونکہ ان سو دن میں سوائے تماشے کرنے حکومت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان سو دن میں پی ٹی آئی حکومت نے ملک وقوم کو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گرگئے اور اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ سودن میں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی ۔ حکومت شورسیاسی مخالفین کے خلاف مچاتی رہی اور خاموشی سے ان سودن میں پی ٹی آئی حکومت نے علیمہ باجی کو این آر او دے دیا۔ لیکن عمران صاحب سو دن میں اپنے وعدوں اور دعووں پر یوٹرن لیتے ہوئے یاد رکھیں کہ قوم آپ کے بارے میں سب جان گئی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ہمیشہ کی روایت کی طرح

سودن جھوٹ اورتماشوں سے بھرپور تھے۔ یہ سودن محض سوجھوٹوں کی کہانی ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ دن عوام پر جو قیامت گزری وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، ہر شعبے میں حکومت کے دن کی کارکردگی مایوس کن تھی ۔ انہوں نے کہاکہ دن میں بولا گیا ہر لفظ جھوٹ ، کیا گیا ہر وعدہ تکمیل سے کوسو ں دور اور دعوے کے برعکس امید کے دن نا امیدی کی بدترین داستان بن گئیجس میں میرٹ کا قتلِ عام ہوا، بیوروکریسی کو بدترین دبا اور سیاست زدہ کرنے کے واقعات ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ سودن میں پی ٹی آئی کی ہمیشہ کیطرح ، گالم گلوچ ، جھوٹ اورتماشوں کی کارکردگی برقرار رہی۔ یہ محض سوجھوٹوں کی داستان ہے جس میں لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینا گیا، عوام پر تاریخی مہنگائی کا بم گرایا گیا، عوام بدترین اذیت سے گزری۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نیطنز کرتے ہوئے کہاکہ سو دن میں وزیر اعظم کے اونٹ پر بیٹھ کر سعودی عرب جانے کا معجزہ ہوا۔اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پراجیکٹس کو اپنے کھاتے میں

ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے تودوسری طرف اشتہارات کے ذریعے دن کی کارکردگی کا تماشہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن میں ایک کروڑ نوکری اور لاکھ گھر گوگل پر منتقل ہوچکے ہیں۔ انقلابی حکومت نے سو دن میں 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کی سواری ایجاد ہوئی اور عوام سائیکل کی سواری کرنے والے وزیراعظم کو تلاش کرتی رہی۔ سو دن میں بنی گالہ میں وزیراعظم عمران صاحب کا سرکاری زمین پر قبضہ برقرارہے۔ بھیک لینے کے بجائے خودکشی کرلینے کے بیان دینے والوں نے سو دن میں ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔ وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…