اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قیام پاکستان کے وقت بچھڑے تین بھائی بہنوں کا ملاپ، ننکانہ صاحب میں مسلمان بہنیں، بھارت سے آئے سکھ بھائی سے لپٹ کر خوشی سے آبدیدہ 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب (آئی این پی) قیام پاکستان کے وقت بچھڑے تین بھائی بہنوں کا ملاپ ہو گیا، ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان میں دونوں مسلمان بہنیں، بھارت سے آئے سکھ بھائی سے لپٹ کر خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں، بھارت جا کر اپنے میکے میں بھابھی، بھتیجے اور بھتیجیوں سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ تقسیم کے وقت لاکھوں گھرانے بھی سرحد کے پار تقسیم ہوئے، ماں باپ سے بچے بچھڑے بہنوں سے بھائی جدا ہوئے، 1947 میں بھارتی ضلع گورداسپور کے ڈیرہ بابا نانک کے نواحی گاں پراچہ کا ایک خاندان بھی دولخت ہو گیا۔

پاکستان میں بہنوں کی تڑپ اور محبت نے بھائی کو ڈھونڈ نکالا، الفت بی بی اور معراج بی بی کو ننکانہ صاحب کے یاتریوں میں بھائی مل گیا۔ سات دہائیوں بعد بہنوں سے مل کر بے انت سنگھ بھی جذبات پر قابو نہ پا سکا۔معراج بی بی نے محبت اور تلاش کا قصہ کھول کر بیان کر ڈالا، الفت بی بی شیخوپورہ اور معراج بی بی لاہور کے علاقہ شاہدرہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں بہنوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے بھائی کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی تو کچھ دن مزید قیام کیلئے ویزے میں توسیع کرا دیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…