اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے کاغذات مشکوک نکلے، سی ڈی اے کے اعتراض پروزارت داخلہ حرکت میں، گھر کو ریگولرائز کرنے کیلئے حیرت انگیز قدم اُٹھالیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالا گھر سمیت زون چار کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کے لیے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کو خصوصی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ کمیشن کا سربراہ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کو بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں شعبہ اربن پلاننگ اور متعلقہ شعبوں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔کمیشن بننے سے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے والے شعبہ ون ونڈو کا اختیار عارضی طور پر معطل ہوگا۔وزارت داخلہ نے یہ اقدام وزیراعظم کو سی ڈی اے کا نوٹس جاری

ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔گزشتہ روز سی ڈی اے نے گھر ریگولر کرانے کے خواہش مند وزیراعظم عمران خان اور 165 دیگر افراد کی درخواستوں کو نامکمل قرار دیکر ان پر اعتراضات لگاکر نوٹس جاری کیے تھے۔ عمران خان نے گھر کے دو حصوں کے نقشوں سمیت 7 سے زائد دستاویزات جمع کرائی تھیں جن میں سے ایک بھی مکمل نہیں تھی۔انہوں نے گھر کے فرد اور انتقال کے کاغذات بھی پرانے جمع کرائے جو ان کی سابق اہلیہ جمائما کے نام پر ہیں ، وزیراعظم کو اپنے نام کا فرد و زمین کے انتقال کے تصدیق شدہ کاغذات جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…