سرگودھا(آن لائن)سرکاری دفاتر کے افسران کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے آنے والی کالوں کو تصدیق کرنے کا حکم ،حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جب تک تصدیق نہ ہو جائے اس وقت تک کسی بھی امور کو نمٹایا نہ جائے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے مختلف محکموں کے افسران کو جعلی وزیراعلیٰ پنجاب بن کر ٹیلی فون کئے جانے کا انکشاف ہو تھا جس پر حکومت نے فوری طور پر تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور
ملازمین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے حکم دیا ہے کہ ایسی آنے والی کالوں کی جب تک تصدیق نہ ہوجائے تو کہے جانے والے امور کو نہ نمٹایا جائے بلکہ اس کی تصدیق کی جائے کہ واقع ہی یہ ٹیلی فون وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کیا گیا ہے تمام افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسی ٹیلی فونوں کے ذریعے کہنے جانے والوں کاموں کی تفصیلات بھی وزیراعلی کو بتائیں گہ تاکہ ایسے عناصر اور ٹیلی فون نمبرز کو بھی ٹریس کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔