اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ریٹائرمنٹ کی حد کم،پنشن ختم، حکومت نے سرکاری ملازمین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے اور سول سروس ریفارمز لانے کی تیاریاں شروع کر دیں ،ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کرکے 55 سال کرنے جبکہ پنشن ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے سول سروس ریفارمز

کے تحت سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سے کم کر کے 55سال کرنے اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں، کارپوریشنوں اور مالیاتی اداروں میں نجی شعبے کی طرز پر بغیر پنشن پرکشش تنخواہ اور الاونسز پر نوکریاں دینے کی تجاویز ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز کے بارے میں آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔ اعلی سطح پر تجویز کی منظوری سے وفاقی سیکرٹریوں کی بڑی تعداد ریٹائر ہوجائے گی۔معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ سب سے بڑی تجویز ہے جس پر عمل درآمد سے نہ صرف آئندہ 5سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں، مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جاسکے گی۔سول اور ملٹری پنشن کے سالانہ اخراجات گزشتہ سال333.35 ارب روپے تھے جو اب بڑھ کر 346 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، ملٹری پنشن 253 ارب روپے سے بڑھ کر 259.77 ارب روپے اور سول پنشن 80.35 ارب روپے سے بڑھ کر 82.221 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔ سول حکومت کے اخراجات کا حجم جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 402.076 ارب روپے تھا 463 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ تجویز چاروں صوبوں میں بھی رائج کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔  حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے اور سول سروس ریفارمز لانے کی تیاریاں شروع کر دیں ،ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کرکے 55 سال کرنے جبکہ پنشن ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…