سکھر(این این آئی) سابق قائد حزب اختلاف اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی۔سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ
عمران کے ساتھ 65 فیصد لوگ وہ ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے اس لیے ان کی سوچ اور ڈکٹیٹر کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ انہیں عوام نے ووٹ دیا اور وہ وزیراعظم بنے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ہم دیگر ممالک میں جاکر پاکستان کی بات کرتے ہیں، ضیا الحق اور مشرف نے بھی باہر جاکر سیاست دانوں کے خلاف بات نہیں کی لیکن عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو باہر جاکر اپنے ملک کی برائی کر رہے ہیں، آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے یوٹرنز نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے، یوٹرن والوں پر کون سا ملک اعتبار کرے گا، آئی ایم ایف نے ڈنڈی دکھا دی ہے اب قوم کی بات کر رہے ہیں. کہا جارہا تھا کہ 200 ارب ڈالر ابھی لارہے ہیں، 100 دن پورے ہونے والے ہیں دیکھتے ہیں کہ کتنا پیسہ ملک میں واپس آتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہاہے کہ آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی۔سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاکہ عمران کے ساتھ 65 فیصد لوگ وہ ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے اس لیے ان کی سوچ اور ڈکٹیٹر کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ انہیں عوام نے ووٹ دیا اور وہ وزیراعظم بنے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ہم دیگر ممالک میں جاکر پاکستان کی بات کرتے ہیں