کراچی (این این آئی ) کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر135روپے کی بلند سطح پرپہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 134.20روپے سے بڑھ کر134.70روپے اور قیمت فروخت134.70روپے سے بڑھ کر135روپے پر جا پہنچی جبکہ یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ
کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 152.80روپے سے گھٹ کر152.50روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر154.50روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید172.50روپے اور قیمت فروخت174.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔دوسری جانب انٹر بینک میں4پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 133.96روپے سے بڑھ کر134روپے اور قیمت فروخت134.06روپے سے بڑھ کر134.10روپے ہو گئی ۔