یہ جوذرائع آمدن کی بات کرتے ہیں وہ یہ دیکھ لیں۔۔ نواز شریف نے بھری عدالت میں ایسا ثبوت پیش کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

22  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جو آمدن کے ذرائع کی بات کرتے ہیں یہ تصویردیکھ لیں، نواز شریف نے برسوں پہلے کی جنرل یحییٰ کے اتفاق فائونڈری کے دورے کی تصویر ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو میں جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر

نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر جج ارشد ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آمدن کے ذرائع کی بات کرتے ہیں یہ تصویردیکھ لیں،میں بھی اس تصویرمیں موجودہوں۔ یہ تصویر پاکستان کے سابق فوجی سربراہی جنرل یحییٰ کے اتفاق فائونڈر ی کے دورے کے دوران کی ہے جس میں جنرل یحییٰ اتفاق فائونڈری میں بنائی جانیوالے دفاعی سازو سامان کی نمائش کے موقع پر ایک سٹال کا معائنہ کر رہے ہیں۔ تصویر میں نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ ایک فوجی افسر جنرل یحییٰ کو مختلف اشیا سے متعلق بریفنگ دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت نواز شریف سیاست میں نہ آئے تھے بلکہ اپنی خاندانی کاروبار سے منسلک تھے اور اتفاق فائونڈری میں بطور ڈائریکٹر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت سے اس تصویر کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی۔ تصویرکوریکارڈکاحصہ بنوانے کیلئے نوازشریف نے وکلا سے مشاورت کی،خواجہ حارث نے مشورہ دیا کہ آپ تصویردکھاناچاہتے ہیں توجج صاحب کودکھادیں۔جج ارشد ملک نے کہا کہ تصویرکوریکارڈکاحصہ بنانے کیلئے اخبارکانام اورتاریخ اشاعت بتاناہوگی،نوازشریف نے چودھری تنویر کواخبارکانام اور تاریخ معلوم کرنےکی ہدایت کردی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ جج صاحب اس تصویرکوریکارڈپرلانے کیلئے تیارہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…