اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کے لیے جو کچھ کیا، اس کی قیمت اب تک اپنے خون سے چکا رہے ہیں، ہم نے بڈھ بیر سمیت وہ جنگیں بھی لڑیں جو ہماری نہیں تھیں،حتی ٰکہ امریکی مفادات کے لیے ہم نے اپنے مذہب میں نئے مسلک بھی ایجاد کر ڈالے۔ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خوجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘ہم
نے امریکا کے لیے جو کیا، اس کا بدلہ اب تک ہم اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔خواجہ آصف کے مطابق امریکا کے لیے ہم نے بڈھ بیر سمیت وہ جنگیں بھی لڑیں جو ہماری نہیں تھیں، امریکی مفادات کے لیے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کیے، حتی کہ امریکا کے لیے اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کرکے ہم عدم رواداری لے آئے۔آخر میں خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکا کے تعلق کو بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی قرار دے ڈالا۔