منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ ،اہم شخصیات کی شرکت،طویل عرصہ بعد چوہدری نثار اور اعتزاز احسن ایک ساتھ نظر آئے ‘حیرت انگیز صورتحال

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے ‘ جس میں چیف آف آرمی سٹاف ولیمے کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانوں کا گیٹ پر خود استقبال کرتے رہے ‘ ولیمے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم عمران خان ‘ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ‘ سپیکر اسد قیصر ‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ

سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘ مسلح افواج کے سابق سربراہان اور غیر ملکی سفیروں کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ ولیمے کی تقریب آرمی ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ رات آرمی ہاؤس میں منعقد ہوئی جس کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں آرمی چیف معزز مہمانوں کا آرمی ہاؤس میں خود استقبال کر رہے ہیں۔ تقریب میں صدر ‘ وزیر اعظم ‘ چیف جسٹس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ سابق وزیر خارجہ (ن) لیگی رہنما خواجہ آصف ‘ (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر رانا تنویر حسین ‘ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ‘ سینیٹر میر حاصل بزنجو ‘ وزیر اطلاعات فواد چوہدری ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ‘ سابق وزیر داخلہ و (ن) لیگ کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان ‘ پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن ‘ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین ‘ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل ‘ وزیر خزانہ اسد عمر ‘ وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی ‘ چین کے سفیر یاؤ جنگ‘سعودی عرب ‘ برطانیہ ‘ متحدہ عرب امارات سمیت متعدد دیگر ممالک کے سفیروں ‘

سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ‘ راحیل شریف ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘ پی پی پی کے رہنما سید خورشید شاہ ‘ ایم کیو ایم کے رہنما وفاقی و زیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ‘ ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ ‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ‘ وزیر دفاع پرویز خٹک ‘ گورنر سندھ عمران اسماعیل ‘ نعیم بخاری اور ممتاز گلوکار شہزاد رائے ‘کرکٹر شعیب اختر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ولیمہ کی تقریب میں چوہدری نثار علی خان اور چوہدری اعتزاز احسن ایک ہی صوفے پر براجمان رہے اور دونوں کے درمیان کچھ دیر بات چیت بھی ہوتی رہی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں چوہدری اعتزاز احسن اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے اور ایک موقع پر دونوں نے سخت بیان بازی کی تھی اور تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چوہدری نثار کے ایک بیان کو جواز بنا کر اعتزاز احسن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی جس پر چوہدری نثار نے جواب دینا چاہا تھا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں جواب دینے سے روک دیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…