اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نویس ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے اپنے کالم میں ضیاالحق کی شخصیت کے متعلق لکھا ہے کہ پاکستان کے نامور صحافی محمد صلاح الدین ایک مرتبہ محمد ضیاالحق سے ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ہم دونوں آرمی ہاوس کے پورچ میں سرکاری گاڑی میں بیٹھ گئے تو ڈرائیور نے بتایا کہ کار بند ہو گئی ہے شاید دھکے کی ضرورت ہے۔ میں فوراً نیچے اترا ،تو دو تینفوجی جوان بھی لپکے۔ لیکن ہم سب سے پہلے صدر ، چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور چیف آف آرمی سٹاف
کا ہاتھ اپنے” نکتہ چین“ کی کار پر تھا۔ گاڑی فوراً سٹارٹ ہو گئی۔ راستے میں محمد صلاح الدین نے کہنے لگے کہ یہ شخص (ضیاءالحق) اپنے رویئے سے دوسروں کو مات دے دیتا ہے۔ اسلم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ ایک دفعہ محمد صلاح الدین صدر سے ملاقات سے تقریباََایک گھنٹہ ملاقات کے بعد دونوں کمرے سے باہر نکلے تو میں بھی ساتھ کھڑا ہو گیا۔ محمد صلاح الدین فوری انتخابات کےلئے سختی سے دلائل دے رہےتھے اور جواب میں ایک دل آویز مسکراہٹ تھی۔ صدر ضیاءنے کمال مہربانی سے وہ جملے پی لیے۔