راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزاد ے سعدصدیق باجوہ کے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ولیمے کی تقریب ،صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر اعلیٰ وگورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
پیر کو یہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیے صاحبزاد ے سعد باجوہ کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن ، سابق اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، سابق وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو ، سینیٹر چوہدری تنویر ،سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف ، سول و عسکری شخصیات، غیرملکی سفاتکاروں اور دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزاد ے سعدصدیق باجوہ کے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ولیمے کی تقریب ،صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر اعلیٰ وگورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔