مشاہد اللہ خان (ن) لیگ کا وہ مہرہ ہے جو آل شریف کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے ،وہ کس طرح سینٹ تک پہنچا؟فیاض الحسن چوہان نے حساب برابر کردیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف گھر گئے،126 دنوں کے دھرنے کی وجہ سے عوام میں شعور آیا ہے، وہ بروز پیر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے مشاہد اللہ خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان (ن) لیگ کا وہ مہرہ ہے جو آل شریف کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے جس کا کام ٹاک شوز سے لیکر اسمبلی تک ن لیگ کی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ مشاہد اللہ شریف برادران کی مہربانی سے مالی اور سیاسی فوائد حاصل کر کے سینیٹ تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کی نوازشریف سے اپنے دو بھائیوں کو غیر قانونی طور پر بھاری تنخواہوں پہ پی آئی اے میں بھرتی کروانیوالے، اپنی بیٹی کو ایم این اے بنوانیوالے اور سرکاری خرچے سے اپنا لاکھوں کا علاج کروانے والے کے منہ سے پی ٹی آئی پہ اقربا پروری اور سیاسی نا اہلی کے الزامات مناسب نہیں لگتے۔ ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو بتایا کہ جائز حق کے لئے کس طرح کردار ادا کرنا چاہیے اور دنیا نے دیکھ لیا 126 دن کے ہمارے پر امن دھرنے کی وجہ سے نواز شریف جیل گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انکی معاشی پیشکش مسلم لیگ (ن) کو ہضم نہیں ہورہی اسلئے منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف گھر گئے،126 دنوں کے دھرنے کی وجہ سے عوام میں شعور آیا ہے، وہ بروز پیر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…