جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

سیالکوٹ،برقعہ پہن کر محبوبہ سے ملنے کیلئے جانانوجوان کوبھاری پڑ گیا،ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر گرفتار

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

سیالکوٹ( آئی این پی) برقعہ پہن کر محبوبہ سے ملنے کیلئے جانیوالا نوجوان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ پن پھاٹک کا رہائشی محمد ارسلان جس نے فون پر اپنی محبوبہ سے طے کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے باپ کے ہمراہ علامہ اقبال کی میموریل ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کیلئے آئیگی اور وہ برقعہ میں ملبوس ہو کر اس سے ملے گاسوموار کے روز ارسلان اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے برقعہ اور دیگر نسوانی لباس پہن کر

علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ نے مشکوک سمجھ کر روک لیا اور دوران تلاشی مرد ثابت ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی دہشت گردی کے ارادہ سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل نہ ہوا تھا بلکہ اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے گیا تھا تاہم رنگ پورہ پولیس نوجوان کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شک پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…