جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان ،تحریک انصاف اور اتحادیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اہم اقدامات کا اعلان جلد کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے

جو اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ کیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے سے قبل وزیراعظم صوبے کے قیام سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ کا مہینے میں ایک اجلاس جنوبی پنجاب میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اس خطے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومتی اتحادی ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر نے کہا کہ وہ یہ معاملہ وزیراعظم سے ملاقات میں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خلاف نہیں بلکہ جنوبی پنجاب صوبے میں بہاولپور کو بھی شامل کرنے کی تجویز کے خلاف ہوں، میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا اور ان کی پرانی تقریریں بھی ساتھ لے جاؤں گا جن میں انہوں نے بہاولپور صوبے کے حق میں باتیں کی تھیں۔ طارق بشیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ پنجاب اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قراردادیں منظور کرچکے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اہم اقدامات کا اعلان جلد کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…