منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں آن لائن فراڈ کا سلسلہ تھم نہ سکا ،حساس ادارے کے ریٹائرڈملازم کو کیسے جمع پونجی سے محروم کیا گیا؟آپ بھی احتیاط برتیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ/جہلم(این این آئی)ملک بھر میں آن لائن فراڈ کا سلسلہ تھم نہ سکا اور حالیہ واقعات میں دو شہریوں کو 9 لاکھ 55 ہزار روپے کی رقم سے محروم کردیا گیا۔دھوکا دہی کے دونوں واقعات صوبہ پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ اور جہلم میں پیش آئے، جہاں ایک شخص کے 2 بینک اکاؤنٹس سے 6 لاکھ 95 ہزار ٗ دوسرے شخص کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے نکال لیے گئے۔

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے رہائشی چوہدری محمد نوید کمبوہ نامی شخص نے بتایا کہ اس کے ذاتی 2 بینک اکاؤنٹس سے سے 6 لاکھ 95 ہزار کی رقم نگالی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 5 لاکھ روپے بینک آف پنجاب (بی او پی) کے اکاؤنٹ جبکہ حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے نکالے گئے۔چوہدری محمد نوید کمبوہ کے مطابق اسے ہیکرز نے بینک کی ہیلپ لائن نمبرز سے فون کال کرکے اکاؤنٹس کے متعلق معلومات لیں اور کال کے دوران ہی ہیکرز نے دونوں اکاونٹس سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم نکال لی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی رقم غائب ہونے پر بینک عملے سے معلوم کیا تو انہوں نے خود کارروائی شروع کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب متاثرہ شخص نے دھوکا دہی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان کو درخواست دے دی، ساتھ ہی انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ میری نکالی گئی رقم واپس دلوانے کیلئے مدد کی جائے۔اس کے علاوہ جامع پالیسی اور حکمت عملی سے کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کی دھوکا دہی سے بچا جاسکے۔ادھر پنجاب کے علاقے جہلم میں بھی دھوکا دہی کے ذریعے ایک اور شخص کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے محروم کردیا گیا۔جہلم کے علاقے کالا گجراں کے رہائشی محمد امین کے بینک اکاؤنٹ سے ہیکرز نے رقم نکال لی، متاثرہ شخص حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم بتایا جاتا ہے۔

محمد امین کے مطابق انہیں ایک موبائل کال موصول ہوئی کہ آپ کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ کی رقم منتقل ہوگئی ہے، لہٰذا ہمیں آپ کا شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ کی معلومات چاہئیں جس پر میں نے انہیں معلومات فراہم کی اور اس کے بعد میرے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے نکال لیے گئے۔بزرگ شہری کے مطابق اس رقم سے انہوں نے اپنا زیرتعمیر مکان مکمل کرکے بیٹے کی شادی کرنی تھی تاہم اب ان کے پاس کچھ باقی نہیں رہا اور نوبت فاقوں تک آچکی ہے۔متاثرہ شخص نے شکوہ کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے پولیس اور ایف آئی اے کو بھی درخواستیں دی تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جمع پونجی واپس دلوائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…