جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا اسے کہتے ہیں تبدیلی؟گورنر پنجاب چوہدری سرور جب فیصل آباد پہنچے تو شہرکی کیا حالت ہوگئی؟حقیقت جان کرعمران خان بھی شدید پریشان ہو جائینگے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

فیصل آباد(آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور فیصل آباد کے دورہ پر پہنچ گئے سیکورٹی سخت ترین انتظامات ،رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کرےئے گئے ،لوگ گھروں میں محبوس ہوکررہ گئے گردونواح میں کرفیو کا سماں، آن لائن کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فیصل آباد سنٹرل جیل میں سمیت شہر کے دیگر مقامی پر 5 واٹر فلٹریشن پلانٹ اور جیل کلینکل لیب کا افتتاح کیا۔

ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن نے گورنر پنجاب کو جیل انتظامات بارے بریفنگ دی ، جیل کے تمام اسیران کو شفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے علاوہ سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے جیل ، ہسپتال لیب کیلئے جدید آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لنگر خانہ کی تذئین کے لئے بھی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے ، گورنر پنجاب میاں محمد سرور نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے دورہ کے دوران یہاں پودا بھی لگا یا۔بعد ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے غلام محمد آباد مدنی مدرسہ ،منیر آباد اور کلیم شہید کالونی میں سرور فانڈیشن کے زیر اہتمامشفاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیاجبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے انہتائی سخت انتظامیہ کئے گئے تھے ،فیصل آباد سنٹرل جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فلٹر یشن پلانٹ سے قیدی بھائیوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا ، فیصل آباد میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے بعد میں لاہور میں بھی5 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا پنجاب کی 42جیلوں میں تمام سہولیات مہیا کریں گے عوام کو سہولیات فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے پنجاب کاوزیر اعلیٰ ہی طاقت کا مرکز ہے ۔ق لیگ اتحادی جماعت ہے شکوے گھرمیں ہوتے ہیں گلے شکوے سنیں گے میں پنجاب کے ہرحلقے میں جاتا ہوں فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں کوئی ایساطوفان نہیں گرا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران سے پرانے اور اچھے تعلقات ہیں ۔طار ق بشیر چیمہ کے حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار نعیم وڑائچ نے انتخابات میں حصہ لیا تھااور میں اسکی معاونت کررہاتھا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہے ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…