ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اب سفر کریں دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز میں!! یہ جہاز کتنا بڑا ہے ؟جان کر دنگ رہ جائینگے، پاکستان میں شاندار سروس شروع کرنیکا اعلان کر دیا گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اب سفر کریں دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز میں، پاکستان میں ایمرٹس کے اے 380ائیربس کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ایئر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی فلائٹ سروس کی سیفٹی اسسمنٹ کیلئے

6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اعظم غوری جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی ایس، فیصل صفدر جوائنٹ ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس، انجینئر فیض اختر جوائنٹ ڈائریکٹر اے پی ایس، انجینئر عرفان خان ڈویژنل سول انجینئر، انجینئر وسیم احمد جوائنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل اور عرفان ابان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئرڈروم آپریشنز پر مشتمل ہوگی۔فیصل صفدر خان کو اے 380 کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت اور مقام کا تعین کرے گا۔ کمیٹی کوآرڈی نیٹر تمام ممبران کے دستخطوں کے ساتھ سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔ 8 جولائی کو ایئر بس اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکا ہے۔ اے 380 طیارے میں 600 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور یہ ڈبل ڈیک ایئر بس ہے جس کی باڈی بے حد چوڑی ہے۔یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ‘ایئر بس’ نے بنایا ہے،اے 380 طیارے میں 600 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور یہ ڈبل ڈیک ایئر بس ہے جس کی باڈی بے حد چوڑی ہے۔یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ‘ایئر بس’ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وہیل مچھلیوں جتنی ہے ۔چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…