اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس میں شامل شریف خاندان کے علاوہ دیگر پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی شروع، ابتک 6ارب 20کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں، وزیر خزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی میں تحریری بیان ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب عدالتوں میں ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں
اور شریف خاندان کے افراد کیسز کا سامنا کر رہے ہیں تاہم پانامہ لیکس میں 444پاکستانیوں کے نام سامنے آئے تھے اور ان افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے حوالے سے تاحال کوئی بات سامنے نہیں آسکی تھی تاہم اب وزیر خزانہ اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، 294 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے، 150 افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔تحریری جواب میں مزید کہا گہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے، 4 پاکستانی شہری نہیں رہے، 10 ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مرحلے میں ہیں، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں، قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، 294 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے، 150 افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔تحریری جواب میں مزید کہا گہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے، 4 پاکستانی شہری نہیں رہے، 10 ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مرحلے میں ہیں، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں،تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے بھی مدد مانگی ہے۔