ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ کیس کے غیر شرعی فیصلے نے ملک کی چولیں ہلا دیں، دینی جماعتوں نے عمران خان کو کیا دھمکی دے ڈالی ؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آسیہ کیس کے غیر شرعی فیصلے نے ملک کی چولیں ہلا دی ہیں۔ آسیہ مسیح کو بیرون ملک فرار کروایا گیا تو ایک دن میں حکومت ختم ہو جائے گی۔ حکومت عاشقان رسول سے ٹکرانے کی غلطی نہ کرے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اہل سنت کو ٹارگٹ کر لیا ہے۔ قانون ہاتھ میں

لینے والوں کو ضرور پکڑا جائے لیکن بے گناہ دینی کارکنان کی گرفتاریاں برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان کو دینی جماعتوں سے دشمنی مہنگی پڑے گی۔ حکومت ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے۔ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کی نااہلی ہے۔ ملک نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ وزیراعظم کو چین سے کچھ نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بیرونی دوروں میں کنٹینر والی گفتگو کر کے قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ قرضوں کے ذریعے زیادہ دیر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے پچھتا رہے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف پہنچا رہی ہے۔ نااہل حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آتی۔ وزراء کی بچگانہ حرکتیں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے غیر سنجیدہ بیانات افسوسناک ہیں۔ پی ٹی آئی نے ملک میں بدزبانی کا کلچر پھیلایا ہے۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت کو تیز تر کیا جائے گا۔ عید میلادالنبی کے ہر جلسے اور جلوس کو ناموس رسالت سے منسوب کیا جائے گا۔ عاشقان رسول تحفظ ناموس کے کئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…