پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں جعلی کرنسی بنانے والی فیکٹری،کروڑوں کی جعلی کرنسی کہاں سپلائی کی جا رہی تھی؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے وفاقی خفیہ ادارے کے تعاون سے شہر میں قائم جعلی کرنسی فیکٹری سے 6 کروڑ کے قریب جعلی کرنسی بر آمد کر لی ،فیکٹری سے جعلی کرنسی بنانے والے مشینری اور دیگر سامان کو بھی تحویل میں لے لیا ،جعلی کرنسی بنانے میں ملوث9 ملزمان کے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

گرفتار ملزمان جعلی کرنسی بناکر ملک کے دوسرے شہروں کو منتقل کرنا چاہتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ جعل ساز عناصر پشاور کے نواحی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر جعلی کرنسی بنانے کے مکروہ دہندہ میں ملوث ہیں جو جعلی کرنسی بنا کر ملک کے دوسرے شہروں کوسپلائی کرنا چاہتے ہیں اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا گیاایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان، ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عباد وزیر اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ چوک میں ایک ملزم امجد ولد بہادر نواز سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا جس نے انٹاروگیشن کے دوران جعلی کرنسی بنانے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پرشہر کے نواحی علاقہ کاکشال کے ایک گھر میں قائم جعلی کرنسی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2دیگر ملزمان ساجد منصورولد عبدالرشید سکنہ کاکشال جس کے گھر میں جعلی کرنسی کی فیکٹری قائم کی گئی تھی اور

ارشد ولدقریش سکنہ اتمانزئی چارسدہ کو گرفتار کر لیا جبکہ جعلی کرنسی بنانے والی مشینری، پرنٹرز، کٹرمشین اور دیگر سامان کے ساتھ ساتھ 6 کروڑ کے قریب جعلی کرنسی بھی تحویل میں لے لی ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید17کروڑ جعلی رقم بناکر دیگر شہروں کو سپلائی کرنا چاہتے تھے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے انٹاروگیشن کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…