جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی تصدیق، غیر ملکی اخبار نے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تقریبا دو ہفتے قبل اسرائیلی طیارے کی مبینہ پاکستان آمد پر ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے تردید کی گئی لیکن اس معاملے نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، ایک غیر ملکی اخبار مڈل ایسٹ آئی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈ کی تصدیق کر دیے جانے کا دعویٰ کر دیا ہے،

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک پائلٹ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل اسرائیلی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترا اور اس کے سامنے تین افراد طیارے سے اترے اور پھر ان کو خصوصی گاڑی میں وہاں سے لے جایا گیا۔ مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے عملے کے تین افراد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے طیارے نے لینڈ کیا ہے لیکن اخبار کی رپورٹ میں اسرائیلی طیارے کی آمد اور لینڈنگ کا دعویٰ کرنے والے پائلٹ اور ملازمین کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، رپورٹ میں بتایاگیا کہ پائلٹ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ 24 اکتوبر کو بزجٹ کا طیارہ میرے لینڈ کرنے سے پہلے ہی نور خان ایئر بیس پر اترا تھا، غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق ایئر بیس پر موجود تین رکنی سٹاف نے پائلٹ کے موقف کی تصدیق کی اور انہوں نے بتایا کہ ایک گاڑی آئی جو جہاز کے قریب رکی اور اس میں سے وہ ایک وفد کو اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئی اور پھر کئی گھنٹوں کے بعد وہ گاڑی واپس ایئر پورٹ پہنچی۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…