منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی قوم کے سامنے کوئی چیز ناممکن نہیں،وزیراعظم عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام جاری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے سامنے کوئی چیز ناممکن نہیں ، اﷲ تعالیٰ نے ہمیں ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ملک دیا ہے، ہم مادر وطن کو وہ ملک بنائیں گے جس کا خواب شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا اور ایک عظیم قوم بنیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات جمعہ کو یوم اقبال کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 9 نومبر علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کا دن ہے اور اس موقع پر وہ علامہ اقبال کے فلسفے کے ایک پہلو پربات کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ اقبال کا فلسفہ تو ایک سمندر ہے، اس کے کئی پہلوؤں پر بات ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسفہ اقبال کے جس پہلو پر وہ بات کرنا چاہتے ہیں وہ اقبال کا شاہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے جس کو شاہین سے تشبیہہ دی وہ ایک ایسا انسان تھا جو اپنی ذاتی اناء اور خوف سے ذہنی طور پر آزاد ہوگیا تھا اور پھر وہ باقی انسانوں سے بلند تر ہوتا گیا۔ اقبال کا شاہین وہ لوگ تھے جنہیں پیغمبراسلام حضرت محمدؐ نے آزاد کیا تھا اور پھر وہ عظیم انسان بن گئے، ان کے سامنے بڑی بڑی طاقتیں ختم ہوگئیں اور انہوں نے ایک ریاست قائم کی اور ایک ایسی تہذیب کی بنیاد رکھی جو دنیا پر حاوی ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقبال کے شاہین ایسے انسان تھے جن کی سوچ بلند ہوگئی اور وہ اپنی ’’میں‘‘ سے باہر نکل آئے۔ عمران خان نے کہا کہ ایسے انسانوں نے اپنی ذات کی بجائے انسانیت کاسوچنا شروع کیا۔ انہوں نے اپنی خوف کی زنجیریں توڑدیں اور وہ بے خوف ہوگئے، وہ انسان عقل کی غلامی سے بھی آزاد ہوگئے، عقل کی غلامی ہے کیا؟ دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو جس پہلے انسان نے سر کیا تھا، اس کا نام ایڈمنڈ ہیلری تھا۔

اس سے پہلے جتنے لوگوں نے اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کی وہ یا تو مرگئے یا وہ ناکام ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمنڈ ہیلری اگر عقل کا غلام ہوتا تو وہ ماؤنٹ ایورسٹ کبھی سر نہ کرتا کیونکہ عقل یہی کہتی کہ اگر کوئی اس کو سر نہیں کرسکا تو وہ بھی نہیں کرسکے گا لیکن جب انسان میں عشق اور جنون آ جاتا ہے تو وہ پھر ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے اور پھر جب وہ ایک منزل حاصل کرتا ہے تو اس کے بعد وہ رکتا نہیں۔

اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کے شعر کے مصرعہ ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان ایک منزل حاصل کرنے کے بعد اگلی منزل پر جاتا ہے اور یہ اشرف المخلوقات ہوتا ہے یعنی اﷲ کی عظیم مخلوق۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسان کو اﷲ تعالیٰ نے بہت زیادہ طاقت دی ہے، وہ جتنی اس طاقت کو آزماتا جاتا ہے وہ اور اوپر جاتا رہتا ہے۔ وزیراعظم نے نبی کریمؐ اور ان کے صحابہؓ کی زندگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

نبیؐ کے صحابہ کرامؓ اور اس وقت قلیل تعداد میں مسلمانوں نے بے مثال کارنامے انجام دیئے اور جو کام انہوں نے انجام دیئے انسانی تاریخ میں کسی اور نے انجام نہیں دیئے۔ وزیراعظم نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے یوم اقبال پر پیغام دیا کہ ہمارے سامنے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے، ہمیں اﷲ نے ایسا ملک دیا ہے جو ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے ، اس میں سب کچھ موجود ہے۔ اسی کا علامہ

اقبالؒ نے خواب دیکھا تھا۔ ہمارے سیاسی رہنما قائداعظم تھے، علامہ اقبال اور قائداعظم عظیم لوگ تھے، ان عظیم رہنماؤں میں سے ایک نے ملک کا سوچا اور دوسرے نے ملک بنایا۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ہم نے اس کو وہی ملک بنانا ہے جو اس کو بننا چاہئے تھا، ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ کوئی چیز ناممکن نہیں ہے، یہ قوم عظیم بن سکتی ہے اور ہم انشاء اﷲ عظیم قوم بنیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…