پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں کب شروع ہو رہا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی فلائٹ سروس کے سیفٹی اسسمنٹ کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ائیر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی فلائٹ سروس کے سیفٹی اسسمنٹ کے لیے چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی اعظم غوری جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی ایس، فیصل صفدر جوائنٹ ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس، انجینئر فیض اختر جوائنٹ ڈائریکٹر اے پی ایس، انجینئر عرفان خان ڈویژنل سول انجینئر، انجینئر وسیم احمد جوائنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل اور عرفان ابان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایرڈروم آپریشنز پر مشتمل ہوگی۔فیصل صفدر خان کو اے 380 کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت اور مقام کا تعین کرے گا۔کمیٹی کوارڈینیٹر تمام ممبران کے دستخطوں کے ساتھ سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔خیال رہے 8 جولائی کو ایئر بس اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکا ہے۔واضح رہے کہ اے 380 طیارے میں 600 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اور یہ ڈبل ڈیک ایئر بس ہے جس کی باڈی بے حد چوڑی ہے، یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ایئر بس نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلا ایک فٹ بال گرانڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…