ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کسی دوسرے ملک کی ایما پر تعلقات خراب نہیں کریں گے، امریکی پابندیوں کے بعد ایران کیلئے پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے،کسی دوسرے ملک کی ایما پر ایران سے تعلقات خراب نہیں کریں گے،ہماری خواہش ہے گوادر اور چاہ بہار بندر گاہیں ساتھ مل کر تجارت کریں، بھارت میں انتخابات پاکستان کے خلاف نعرے پر لڑے جاتے ہیں، امریکا کے ساتھ افغانستان کے علاوہ بات چیت نہیں ہو رہی،

سعودی عرب پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،، یمن کے معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کو اس قرارداد کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، چین کے ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔سینیٹر طاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی کمیٹی برائے فورم خارجہ پالیسی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان امریکی پابندیوں سے متاثر نہیں ہو گا، ایران پر پابندیاں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ہیں اور پاکستان ایران سے تیل نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ ایران سے تعلقات اچھے ہیں اور رہیں گے، ہم کسی دوسرے ملک کی ایما پر ایران سے تعلقات خراب نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے، ہماری خواہش ہے گوادر اور چاہ بہار بندر گاہیں ساتھ مل کر تجارت کریں۔بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں انتخابات پاکستان کے خلاف نعرے پر لڑے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کیلئے خط لکھا،

بھارت نے مذاکرات کی حامی بھری لیکن پھر پیچھے ہٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ نریندر مودی آئیں اور مذاکرات کریں لیکن بھارتی وزیراعظم مذاکرات پر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔امریکا کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ افغانستان کے علاوہ بات چیت نہیں ہو رہی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان سے حالات مشکل رہے ہیں جب کہ امریکا کھربوں ڈالر خرچ کر کے بھی افغانستان میں امن نہیں لا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں افغان امن عمل پر کانفرس جاری ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے پاک چین افغانستان کا سہ فریقی اجلاس آئندہ ماہ کابل میں ہو گا۔سعودی عرب پر بات کرتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سعودی عرب پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سعودی عرب کے مقدس مقامات کے

تحفظ کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کو اس قرارداد کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستان اب بھی اسی پالیسی پر کاربند ہے۔چین کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…