اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا عندیہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف کو بھی مات دیدی، ابتدائی دنوں میں ہی شاندار اقدامات۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہباز شریف کو بھی مات دینے پر تلے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں میں ہی عوام کوشاندار سہولیات بہم پہنچانے کیلئے
شاندار اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے دوران انہوں نے جدید ترین کارڈیک ایم آر آئی مشین کا افتتاح کیا ۔ مشین اور ہسپتال میں اسکی تنصیب پر 30کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کو معیاری علاج کے لیے اسپتالوں میں جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیںاور اس ماڈل کو دوردراز اورپسماندہ علاقوں تک لے کرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے اورعام آدمی کے لیے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیںاور اس ماڈل کو دوردراز اورپسماندہ علاقوں تک لے کرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے اورعام آدمی کے لیے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں 24 گھنٹے میسر ہوں۔ دل کے امراض کے جدید اسپتال پسماندہ علاقوں میں بھی ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے پلان مرتب کر رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ائیر ایمبولینس شروع کرنے کاجائزہ لیں گے ،اس حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد منصوبہ بندی کی جائے گی۔