پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے رہنمائوں کی چوہدری نثار سے ملاقات کیا عمران خان پنجاب میں بڑاعہدہ دینا چاہتے ہیں؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کی سیاسی منظر نامے میں انٹری، تحریک انصاف کے رہنمائوں کی سابق وزیر داخلہ سے ملاقاتیں، کیا عمران خان پنجاب میں کوئی بڑا عہدہ دینا چاہتے ہیں؟معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے سنسنی خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے چوہدری نثار کی دوبارہ سیاسی منظر نامے

پر انٹری کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے متعلق دو تین آرا ہیں اس وقت ، ایک تو یہ کہ چوہدری نثار پوری مسلم لیگ ن کو اکٹھا نہیں کر پائینگے کیونکہ ان کے مخالفین بہت زیادہ بیٹھے ہیں، خواجہ آصف کیا ان کی سربراہی میں کام کرینگے؟چوہدری نثار اعلان کر چکے ہیں کہ وہ مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں کر سکتےتو کیا چوہدری نثار کی سربراہی میں پھر پرویز رشید کام کر سکیں گے؟جو لوگ چوہدری نثار کی سربراہی میں کام کرینگے وہ پھر نواز شریف کے باغی ہونگےیا مریم نواز کے باغی ہونگے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پوری مسلم لیگ ن کو نہیں سنبھال سکے تو پھر چوہدری نثار کیسے سنبھال سکیں گے۔ چوہدری نثار کے پاس دو تین راستے ہیں اور وہ اس وقت کھلیں گے جب وہ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائینگے، ابھی تک انہوں نے حلف نہیں اٹھایا، ان کے حلف اٹھانے کے بعد صورتحال واضح ہو گی کہ چوہدری نثارکیا اپنا کوئی الگ گروپ بناتے ہیں یا پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی جگہ اپوزیشن لیڈر بنیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار اپوزیشن لیڈر کے طور پر پنجاب اسمبلی میں سامنے آئے تو پھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کیا بنے گا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ تاحال پنجاب اسمبلی میں کوئی ہیوی ویٹ شخصیات موجود نہیں، چوہدری نثار اگر پنجاب اسمبلی میں

جاتے ہیں تو ان کا وہاں کی کردار ہو گا؟ان کے اس کردار کے حوالے سے ایک حلقہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ آگے جا کر عمران خان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، اس حوالے سے کچھ لوگ کام بھی کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کے کچھ لوگوں کی چوہدری نثار سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں مگر ابھی معاملہ درمیان میں ہی ہے، یہ بات کچھ لوگوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں ۔

اگر چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیتےہیں جبکہ عمران خان ماضی میں بھی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ماضی میں بھی جو باتیں ہوتی رہی ہیں اس حوالے سے وہ اتفاقیہ نہیں ہوئیں۔ اتفاقیہ کوئی چیز نہیں ہوتی ، یہ فیوچر کی پلاننگ چل رہی ہوتی ہے۔ جب عمران خان چوہدری نثار کو کہہ رہےہیں کہ آجائو میرے پاس اور چوہدری نثار نے کبھی ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کی

اور عمران خان نے بھی ان پر کبھی تنقید نہیں کی تو یہ کوئی پلاننگ چل رہی ہوتی ہے کافی عرصے سے ، چوہدری نثار نے عمران خان کی جانب کھلنے والا دروازہ بند نہیں کیا، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ چوہدری نثار آگے جا کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھال لیں، سیاست میں ہر چیز ممکن ہے، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ آگے چل کر مسلم لیگ کو سنبھالیں کیونکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے

کہ آنیوالے دنوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے خوشخبری ہے، یہ کونسی خوشخبری ہے اس حوالے سے میں کچھ کہہ نہیں سکتا، کیا وہ مسلم لیگ ن کو اکٹھا کر سکتے ہیں یہ ناممکن ہے۔ خواجہ آصف ان کی سربراہی قبول کرینگے ، ناممکن، ایسا پرویز رشید کرینگے، ناممکن ۔ آنیوالے وقت میں دیکھنا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالتے ہیں، ن لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک بنتا ہے یا نہیں۔ تاہم چوہدری نثار کی ا س موقع پر انٹری بہت اہمیت کی حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…