لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں نوسربازی عروج پر، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے نام پر بھی عوام کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بینک اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم فراڈ کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور اب شہریوں سے بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے حصول کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور سٹیٹ بینک کا نام بھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ایسی ہی ایک کالز شہری کو موصول ہوئی جس نے ریکارڈنگ کرکے کال کی
ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر ڈال دی، کال میں دوسری جانب بات کرنے والا شخص خود کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور سٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے شہری سے اس کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے اور دعویٰ کرتاہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے حکم جاری کیاگیا ہے کہ ایسے تمام بینک کاؤنٹس کو بند کردیاجائے جن کی تصدیق نہیں ہوتی ،اس کے بعد شہری سے اس کے اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات شروع کردیئے جاتے ہیں۔