پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق کی شہادت،جے یوآئی س نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، آسیہ مسیح کو پھانسی دینے کا مطالبہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس شوری کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز جامعہ دارالخیر گلستان جوہر میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا لیاقت علی شاہ نے کی ۔ اجلاس میں شہیدِ ناموسِ رسالت قائد جمعیت مولانا سمیع الحق ؒ کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔علماء کرام نے کہا کہ جب بھی ملک پر کسی بھی قسم کا کوئی کڑا وقت آیا تو مولانا شہیدؒ نے

ایک مثبت اور کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان کی پروا کئے بغیر عملی اقدامات کئے۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مولاناؒ کے قاتلوں کی گرفتاری اور اس کے پس پردہ سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور ملعونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دی جائے نیز یہ طے پایا کہ شہیدِ ناموس رسالت کے نام سے سیمینار اورتعزیتی جلسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا،اجلاس میں جمعیت کے نئے امیر مولانا حامدالحق حقانی کی حمایت اوران کی امارت پر مکمل اعتمادکا اعلان کیا گیااور طے پایا کہ جمعۃ المبارک کویوم احتجاج مناتے ہوئے پورے ملک کی طرح کراچی ، حیدرآباد، میرپور خاص و دیگر شہروں میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔حکومت سے علماء کرام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں مولانا خواجہ احمدالرحمن،مولانا حضرت ولی ہزاروی، مفتی حماداﷲ مدنی، قاری سیف الرحمن، مفتی ظل الرحمن، حافظ مشتاق عباسی، علامہ غلام مصطفی فاروقی، علامہ لیاقت علی رحمانی، مفتی ساجد یار خان، قاری سعداﷲ سواتی، مفتی فیضان، قاری عبدالوہاب ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں قائد جمعیت کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی اور قائد کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…